عراقی دارالحکومت بغداد کے متعدد مقامات پر راکٹ حملے

2020-01-05 16:37:07
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شنہوا نیوز ایجنسی کی عراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چار تاریخ کی رات بغدادمیں واقع ہائی سکیورٹی گرین زون سمیت مختلف علاقوں میں متعدد راکٹس حملے ہوئے۔ چند راکٹ شہر کے شمال میں واقع امریکی بیس کے قریب بھی گرے۔ عراقی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بغداد سے 80 کلومیٹر دور موجود بالاد ائر بیس پر بھی راکٹ حملے ہوئے۔ جہاں عراق میں تعینات امریکی فوجی موجود ہیں۔ تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

شیئر

Related stories