مشرقی وسطی کی کشیدہ صورتحال پرفرانس اور امریکہ کے صدور کاٹیلی فونک رابطہ
2020-01-06 11:38:19
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے پانچ تاریخ کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مشرقی وسطی کی کشیدہ صورتحال کے حوالے سے ٹیلی فون پر بات کی۔ ایمانوئل میکرون نے کہا کہ فرانس کو امید ہے کہ عالمی برادری ،علاقائی ممالک اور مختلف فریقین مل کر مشرقی وسطی میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش کریں گے ۔
فرانس کے ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایمانوئل میکرون نے عراق اور مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافے کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ انتہا پسند تنظیم "داعش" کے خلاف عالمی اتحاد کو عراق کی خودمختاری کا بھر پور احترام کرتےہوئے مسلسل کاروائی کرنی چاہیے تاکہ عراق کی سلامتی اور خطے کے استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔