امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق پر وسیع پیمانےپر پابندیاں لگانے کی دھمکی دے دی

2020-01-06 17:09:31
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پانچ تاریخ کو کہا کہ اگر عراق غیرمناسب طریقے سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کرے گاتو امریکہ عراق پر بڑے پیمانے پر پابندیاں عائد کرے گا۔ عراقی قومی اسمبلی نے اسی دن عراق میں غیرملکی فوج کی تعیناتی کے بارے میں ایک قرارداد کی منظوری دی تھی۔قرار داد کے ردعمل میں صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ امریکہ عراق پر ایسی پابندیاں عائد کرے گا جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ عراق میں امریکہ کا ایک بہت قیمتی ایئر بیس موجود ہے۔ جب تک عراق اس ائر بیس کی قیمت ادا نہیں کرتا ، امریکی فوج عراق سے انخلا نہیں کرے گی۔ اسی دن امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ عراقی قومی اسمبلی کے اس عمل پر افسوس کا اظہار کرتا ہے ۔ امریکہ نے عراق کے اعلی عہدیداروں کو دونوں ممالک کے تعلقات پر غور سے سوچنے پر زور دیا ہے۔


شیئر

Related stories