اقوامِ متحدہ کی تمام فریقین سےعالمی تناو میں کمی کی اپیل

2020-01-07 11:02:37
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریز نے چھ جنوری کو تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی تناؤ کو کم کریں اور بے حد تحمل سے کام لیں۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی اس وقت عروج پر پہنچ چکی ہے ، یہ ہنگامہ اب شدت اختیار کررہا ہے اور ایٹمی عدم پھیلاؤ کی اب کوئی ضمانت نہیں ہے۔ان کے مطابق وہ کچھ ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ "مستقل رابطے" میں ہیں اور تمام فریقین سے "بے حد تحمل کا مظاہرہ کرنے ، تناؤ میں اضافہ نہ کرنے نیز بات چیت اور بین الاقوامی تعاون کو دوبارہ شروع کرنے پر زور دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا سیاسی کشیدگی کے علاوہ تجارت اور ٹیکنالوجی کے تنازعات نے عالمی منڈیوں کو درہم برہم کردیا ، نشوونما کو متاثر کیا اور عدم مساوات کو بڑھاوا دیا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ آب و ہوا کا بحران بھی جاری ہے۔ دنیا بھر کے بہت سارے خطوں میں معاشرتی انتشار تیز ہوچکا ہے ، انتہا پسندی اور قوم پرستی تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے ، اور دہشت گردی کے اثرات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ صورتحال اس طرح نہیں چل سکتی، عالمی برادری کو جنگ کی تباہ کاریوں کو ذہن میں رکھنا چاہئے ۔"جنگ سے گریز ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے"۔


شیئر

Related stories