ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
امریکی فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی نمازِ جنازہ چھ جنوری کو ایرانی دارالحکومت تہران میں ادا کی گئی۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے لاکھوں ایرانی باشندوں پر مشتمل عوام کا ایک سمندر تہران کی سڑکوں پر نکل آیا ، انہوں نے امریکہ مخالف نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ امریکی فوج مشرق وسطی سے فوری طور پر نکل جائیں۔ جنرل سلیمانی کی نمازِ جنازہ ایران کے رہنمائے اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای نے پڑحائی ۔جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین سات جنوری کو ان کے آبائی شہر کرمان میں کی جائے گی۔
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سوشل میڈیا پراپنے پیغام میں کہا کہ مغربی ایشیاء میں امریکی موجودگی کا" خاتمہ ہونے والا ہے"
یاد رہے کہ جنرل قسیم سلیمانی کو عراق کے بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈ ےکے قریب ، تین جنوری کو امریکی فضائی حملے میں مارا گیا تھا۔ جس کے بعد ایران کے رہنمائے اعلی خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران اس کا "سخت بدلہ" لے گا۔