امریکی اتحادی افواج کا عراق سے انخلا کی تیاری کا اعلان

2020-01-07 11:13:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پانچ جنوری کو عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے غیر ملکی افواج کے عراق سے واپس جانے کی قرارداد منظور کی گئی جس کے ایک دن بعد، چھ جنوری کو امریکی اتحادی افواج نے عراق سے انخلا کی تیاری کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی مرین کور کے بریگیڈیئر جنرل ولیم نے عراقی جوائنٹ آپریشن کمانڈ نگ جنرل کے نام تحریر کردہ خط میں کہا ہے کہ " عراق کی خود مختاری کے احترام نیز عراقی پارلیمان اور وزیرِ اعظم کی درخواست پر اتحادی افواج آنے والے دنوں اور ہفتوں میں اگلی پیش رفت کے لیے فورسز کی جگہ تبدیل کر دی جائے گی" ۔

اس خط کو عراقی میڈیا پر پیش کیا گیا ہے تاہم عراقی افواج کی جانب سے فوری طور پر اس کے مستند ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے ۔

عراق میں آئی ایس کے جنگجووں کا مقابلہ کرنےکے لیے عراقی افواج کوتربیت دینے کی خاطر تقریباً پانچ ہزار امریکی افواج عراق میں تعینات ہیں۔


شیئر

Related stories