ایرانی پارلیمنٹ نے امریکی فوج اور وزارت دفاع کو "دہشت گرد تنظیمیں" قرار دے دیا

2020-01-08 10:27:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سنہوا نیوز ایجنسی نے سات جنوری کو خبر دی ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ نے امریکی فوج اور امریکی وزارتِدفاع کو "دہشت گرد تنظیموں" کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے ایک ہنگامی بل منظور کیا ہےجس کے مطابق ، امریکی وزارت دفاع کے تمام اہلکار ، اس سے وابستہ اداروں اور ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث تمام امریکی فوجی کمانڈروں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔

بل کے مطابق ایرانی حکومت قدس فورس کے لیے بیس کروڑ یورو مختص کرے گی تاکہ وہ اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مستحکم کرے ۔ ایران نے اس بل سے متعلق مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سات جنوری کو سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کے ہاتھوں قاسم سلیمانی کا قتل ریاستی دہشت گردی کی کارروائی ہے۔


شیئر

Related stories