ایران کی طرف سے عراق میں امریکی فضائی اڈے پر میزائل حملے

2020-01-08 10:30:33
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سنہوا نیوز ایجنسی نے آٹھ تاریخ کو ایرانی میڈیا کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اسی دن ایران کی پاسداران انقلاب نے عراق میں اسد ائیر بیس پر درجنوں میزائل داغے ہیں۔ اس فضائی اڈے پر امریکی فوجی دستے تعینات ہیں تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پینٹاگون نے بھی میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ میزائل ایران نے لانچ کیےتھے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکہ کو عراق میں امریکی اڈوں پر حملوں سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے اور صدر ٹرمپ کو اس معاملے کی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے ، امریکی صدر اس معاملے میں ہونے والی تمام تر پیش رفت کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔


شیئر

Related stories