روسی صدر کا دورہِ شام

2020-01-08 10:35:07
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

روس کے صدر ولادیمیر پوتن سات جنوری کو شام کے دارالحکومت دمشق پہنچے ۔ اسی دن انہوں نے شامی صدر بشار الاسد سے مذاکرات کئے۔ شام میں دو ہزار گیارہ کے بحران کے بعد ولادیمیر پوتن کا یہ پہلا دورہِ شام ہے۔

شام کے قومی ٹی وی کے مطابق دونوں صدورنے دمشق میں ایک فوجی کیمپ میں مذاکرات کیے۔ فریقین نے شام میں تعینات روسی کمانڈر کی رپورٹ سنی اور ادلیب اور شمالی شام کی صورتحال، انسداد دہشت گردی اور شام کے سیاسی عمل کو آگے بڑھانےسمیت شام نیزخطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی۔

دونوں ممالک کے رہنماوں نے شام میں تعینات روسی افسران اور سپاہیوں کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔ بشار الاسد نے کہا کہ وہ اور شامی عوام روسی فوج کے شکر گزار ہیں ، جو شامی فوج کے شانہ بشانہ برسرِ پیکار رہی۔


شیئر

Related stories