افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹر کا حادثہ ،دو افراد ہلاک
2020-01-09 14:47:58
آٹھ جنوری کو افغانستان کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسی روز مغربی صوبے فارامیں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق افغان فوج کا ایک مگ 35 ہیلی کاپٹر آٹھ تاریخ کی صبح صوبہ فارا کے علاقے بوچمن میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے ۔ یہ ہیلی کاپٹر اپنے سپلائی مشن پر تھا۔