چینی وزیر خارجہ کی مصر کے صدر سے ملاقات
آٹھ جنوری کو مصر کے صدر عبد الفتح السیسی نے قاہرہ میں چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرِ خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔
عبد الفتاح السیسی نے کہا کہ چین ایک عظیم ملک ہے۔ صدر شی جن پھنگ عالمی اثر و رسوخ کے حامل ایک ممتاز رہنما ہیں۔اقتصادی و سماجی ترقی کے حوالے سے چین کی حاصل کردہ کامیابیاں قابلِ تعریف ہیں۔ عبد الفتاح السیسی نے مصر اور چین کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات قائم کیے جانے کو بے حد سراہا اور چین کی جانب سے مصر کی طویل مدتی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصر چین کے ساتھ مل کردونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹرٹیجک شراکت داری کے تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے ۔ مصر "دی بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹو کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور "دی بیلٹ اینڈ روڈ' کی مشترکہ تعمیر میں ایک اہم ساتھی بننا چاہتا ہے۔ مصر ترقی اور حیات نو کے ایک اہم موڑ پر ہے اور امید کرتا ہے کہ چین کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنائے گا اور انسداددہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے حوالے سے تبادلے کو مزید گہرائی تک پہنچایا جائے گا۔ مصر بین الاقوامی امور میں چین کے منصفانہ موقف کو سراہتا ہے اور امید کرتا ہے کہ مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال میں چین مزید اہم اور مثبت کردار ادا کرے گا۔
چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے کہا کہ عبد الفتح السیسی نے چین کے چھ دورے کیے ہیں اور دونوں صدور کے درمیان نو ملاقاتیں ہوئیں۔ فریقین کے درمیان مضبوط اعتماد قائم ہوا ہے۔ دونوں صدور کی اسٹرٹیجک راہنمائی میں چین اور مصر کے تعلقات کا ترقیاتی رجحان مضبوط ہو اہے۔ نئے سال میں دورہِ افریقہ کا آغاز مصر سے کیا گیاہے، جس سے بیرونی حلقوں کو چین-مصر تعلقات پر چین کی جانب سے دی جانے والی بھرپور توجہ کا واضح پیغام پہنچتا ہے۔ فریقین کو دونوں ممالک کے تعلقات کونئے عہد میں ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے جانب ایک نئی بلندی تک لے جانا چاہیئے۔ طویل مدتی قابل اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے ، اپنی قومی خود مختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کرنے پر چین ، مصر کی غیر متزلزل طور پر حمایت کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنی قومی صورتحال کے مطابق ترقیاتی راستے کا انتخاب کرنے ،کسی بھی قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ضرب لگانے ،مصر کی قومی نشاْۃ ثانیہ کی رفتار تیز کرنے اور عالمی و علاقائی امور میں مزید اہم کردار ادا کرنے پر مصر کی حمایت کرتا ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ چین اور مصر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مسلسل وسیع کیا جارہا ہے۔چین مصر میں مزید چینی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر راضی ہے اور مصر کی صنعت کاری کو فروغ دے گا ۔ چین مصر کے ساتھ اسٹرٹیجک تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے ، مشرق وسطی میں امن و استحکام کا مشترکہ طور پر تحفظ کرنا چاہتا ہے، کثیرالطرفہ پسندی ، مساوات اور انصاف کا تحفظ اور ترقی پزیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرنا چاہتا ہے۔