چینی وزیرِ خارجہ کی جبوتی کے صدر سے ملاقات

2020-01-10 13:49:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نو تاریخ کو جبوتی کے صدر اسمعیل عمر گوئلے نے دارالحکومت جبوتی میں چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں جبوتی کے صدر نے کہا کہ جبوتی اور چین کے تعلقات کی ترقی مضبوطی سے فروغ پا رہی ہے اوردونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں کیے جانے والے تعاون کے ثمرات کا حصول ہو رہا ہے ۔ جبوتی کے عوام چینی عوام کے لیےدوستی کےجذبات رکھتے ہیں اور چین کو ایک مخلص دوست اور ناگزیر ساتھی کی حیثیت سے دیکھتے ہیں۔ جبوتی دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات کو بے حدسراہتا ہے اور جبوتی کی اقتصادی و سماجی ترقی میں چینی حکومت اور عوام کی مدد کا دل سے شکریہ ادا کرتاہے۔ جبوتی "بلو اکانومی "اور "ڈیجیٹل اکانومی " کے شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے اورسائنسی اور تکنیکی سطح پر دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی خواہش رکھتا ہے ۔ ایشیا -جبوتی ریلوئے لائن خطے میں باہمی روابط اور اقتصادی انضمام کے لیے فائدہ مند ہے اور یہ افریقہ-چین تعاون کی مثال ہے۔ جبوتی "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر میں بھرپور حصہ لینا چاہتا ہے اور چین-افریقہ تعاون فورم کی بیجنگ سمٹ میں طے کردہ متعلقہ منصوبوں پر عملدرآمد کرنا چاہتا ہے۔

چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر اسمعیل عمر گوئلے کی قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت دار ی کے تعلقات میں اعلی معیار کی ترقی کو برقرار رکھا گیا ہے۔ صدر گوئلے ہمیشہ سے چین کے ساتھ تعلقات پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ گزشتہ تین سالوں میں صدر گوئلے نے چین کے تین دورے کیے ہیں اور وہ دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کے لیے تاریخی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ چین اور جبوتی ہمیشہ سے ایک دوسرے کا احترام کرتے اور ایک دوسرے کی حمایت اور مدد کرتے ہیں۔ یہ مختلف ممالک کے لیے باہمی تعاون کی ایک شاندار مثال ہے۔ چین ، اپنی قومی صورتحال کے مطابق ترقیاتی راستے کے انتخاب پرجبوتی کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ وانگ ای نے مزید کہا کہ چین "دی بیلٹ اینڈ روڈ" تعاون میں جبوتی کی بھرپور شرکت کو سراہتا ہےاور جبوتی کو ایک اچھے دوست ، اچھے ساتھی اور اچھے بھائی کا درجہ دیتا ہے۔

چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے اس دن ، جبوتی کے وزیر برائے امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون محمد علی یوسف سے بھی ملاقات کی۔


شیئر

Related stories