امریکہ عراق کے ساتھ فوجی انخلا پر بات چیت نہیں کرے گا ،امریکی وزارت خارجہ

2020-01-11 16:17:33
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی وزارت خارجہ نے دس تاریخ کو کہا کہ اگر امریکہ عراق کو وفد بھیجتاہے، تواس وفد کا مقصدعراق کے ساتھ امریکی فوجی انخلا پر بات چیت نہیں ہو گا۔

امریکی وزارت خارجہ نے اسی دن ایک بیان میں کہا کہ اس وقت عراق کو بھیجا جانے والا کوئی بھی وفد فوجی انخلا کی بجائے عراق کے ساتھ تزویراتی شراکت دارانہ تعلقات پر دھیان دےگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت اور عراقی حکومت کو اس وقت نہ صرف سیکورٹی ،بلکہ مالی ،اقتصادی اور سفارتی تعاون پر بات چیت کی ضرورت ہے ۔

امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی نگران حکومت کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے نو تاریخ کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی فوج کے انخلا کے بارے میں بات چیت کے لیے ایک وفد عراق بھیجیں۔

 


شیئر

Related stories