شمالی ہندوستان میں ایک سڑک حادثے میں پندرہ افراد ہلاک
2020-01-11 16:26:45
ایک مقامی پولیس اہلکار کی سنہوا نیوز ایجنسی کو دی گئی اطلاع کے مطابق جمعہ کی رات شمالی ہندوستان کی ریاست اتر پردیش میں ایک بس اور ٹرک کے آپس میں ٹکرانےکے نتیجے میں پیش آنے والے حادثے میں کم از کم پندرہ افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہو گئے ہیں۔ مسافر مخالف سمت سے آنے والی ٹرک کے ساتھ ٹکر کے نتیجے میں بس میں لگنے والی آگ میں جھلسنے سے ہلاک ہوگئے۔ پچاس سواریوں پر مشتمل بس ضلع کنوج سے راجستھان کے دارالحکومت جے پور کی طرف جارہی تھی ۔ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ٹرک ڈرائیور کی بے احتیاطی کی وجہ سے پیش آیا کیونکہ وہ غلط سمت میں ٹرک چلا رہا تھا۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق سینئر پولیس اہلکار نے بتایا ہے کہ بس پر پینتالیس سے زیادہ مسافرسوار تھے جن میں پچیس کو بچالیاگیاہے اور مختلف ہسپتالوں میں علاج کیلئے پہنچا دیاگیاہے۔