چین افریقہ کے ساتھ تعلقات میں کوئی پیشگی شرائط نہیں رکھتا، زمبانوئے کے وزیر خارجہ و عالمی تجارت
2020-01-11 18:14:14
زمبابوئے کے وزیر خارجہ و عالمی تجارت سبوسیسو مویو نے حال ہی میں تحریر کردہ اپنے ایک مضمون میں نشاندہی کی ہے کہ چین اور افریقی ممالک کے تعلقات میں ایک کلیدی پہلو یہ ہے کہ چین افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات میں کوئی پیشگی سیاسی شرائط نہیں رکھتا اور نہ ہی ان ممالک پر اپنے نظریات زبردستی ٹھونسنے کی کوشش کر تاہے۔ اس کے برعکس مغربی ممالک پیشگی شرائط رکھتے ہیں جن کے مطابق افریقی عوام کو مغربی ممالک کے اقدار اور طرز عمل کو اپنانا ہوتاہے۔
سبوسیسو مویو نے پرزور الفاظ میں کہا کہ بہترین شراکت دارانہ تعلقات مشترکہ مفادات کی بنیاد پر ترتیب پاتے ہیں۔ ایک دوسرے کے اقتدار اعلی کو تسلیم کرکےباہمی احترام ہونا چاہیئے۔ چین برابری کی بنیاد پر شراکت دار کی حیثیت سے بدستور افریقہ کے لیے "پہلا انتخاب" رہے گا کیونکہ چین افریقہ کو سمجھتا ہے اور اس کا احترام کرتا ہے۔