طیارہ حادثہ:ایرانی صدر کا یوکرائنی ہم منصب کو ٹیلیفون

2020-01-13 14:23:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایران کے صدر حسن روحانی نےاپنے یوکرائنی ہم منصب کو یقین دہانی کراوائی ہے کہ یوکرائنی طیارے کی تباہی کےذمہ داروں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ بارہ تاریخ کو یوکرائنی صدر کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی صدر روحانی نے گیارہ تاریخ کی شام یوکرائن کے صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ، روحانی نے یوکرائن کے طیارے کو "غیر ارادی"طور پر نشانہ بنائے جانے پر معذرت کی اور کہا کہ وہ اس معاملے کے ذمہ دار افراد کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹیں گے۔

صدرروحانی نے اس واقعے پر ایرانی عوام کی جانب سے معافی طلب کی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ حادثہ مکمل طور پر ایرانی فوج کے غلطی کی وجہ سے سرزد ہواہے۔ انہوں نےکہا کہ مزید تحقیقات کے سلسلے میں یوکرائن کے ماہرین کو ہر طرح کی معاونت فراہم کی جائے گی۔ روحانی نے کہا کہ وہ جلد از جلد متاثرین کی باقیات کو یوکرائن منتقل کرنے کو یقینی بنائیں گے۔


شیئر

Related stories