برطانوی اور جرمن رہنماوں کا ایرانی جوہری معاہدے کی حمایت کا اظہار
2020-01-13 14:24:56
برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن اور جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل کے درمیان بارہ تاریخ کو ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ۔ فریقین نے ایرانی جوہری معاہدے کی مناسبت سے اپنے وعدوں کی تکمیل کا اظہار کیا ۔ دونوں رہنماوں کے خیال میں ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہونا برطانیہ اور جرمنی کے مفاد میں ہے۔ دونوں فریقوں نے ایرانی جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
علاوہ ازیں دونوں ممالک کے رہنماوں نے ٹیلی فون پر لیبیا کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت موجودہ کشیدہ صورتحال میں کمی لانے کے لیے اشد ضروری ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی قیادت میں لیبیا کے بحران سے نمٹنے کے عمل کی حمایت کا اظہار بھی کیا ۔