لیبیا میں قیام امن سے متعلق مذاکرات میں پیش رفت

2020-01-14 11:15:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

روسی وزیر خارجہ روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے تیرہ تاریخ کو کہا کہ لیبیا کے تنازعات کے حل سے متعلق مذاکرات میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا ماسکو میں مسئلے کے دونوں فریقوں کے درمیان جنگ بندی سے متعلق بات چیت ہوئی اور اس دوران مثبت پیش رفت حاصل ہوئی ۔ سرگئی لاوروف نے کہا کہ قومی اتحاد کی حکومت کے سربراہ نے جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کر دیئےہیں جب کہ لیبیا کی " قومی فوج " کے رہنما خلیفہ حفتر نے کہا کہ وہ اس معاہدے کے بارے میں مزید غور و خوض کرنا چاہتے ہیں ۔ وہ چودہ تاریخ کو فیصلہ کریں گے کہ اس معاہدے پر دستخط کرنے ہیں یا نہیں ۔

اس معاہدے کے مطابق دونوں فریقوں کو غیر مشروط فائر بندی پرعمل درآمد کرنا ہوگا ۔ معاہدے کے مطابق دونوں فریق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس اور آس پاس کے علاقوں کی صورت حال کو مستحکم بنائیں گے۔ اس کے علاوہ دونوں فریقوں کورواں ماہ لیبیا کی صورت حال سے متعلق ایک ثالثی ٹیم قائم کرنا ہوگی ۔


شیئر

Related stories