ایرانی ایٹمی معاہدے کو بچانے کی ہر مثبت کوشش کا خیر مقدم کرتا ہے ، ایران

2020-01-15 10:02:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چودہ تاریخ کو کہا ہے کہ ایران ایسے تمام تعمیراتی اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے ، جو ایران کے ایٹمی مسئلے سے وابستہ جامع معاہدے کو بچاسکتے ہیں۔

ایرانی ترجمان نے اسی روز جاری کردہ بیان میں کہا کہ اگر معاہدے پر دستحط کرنے والےتینوں ممالک برطانیہ ، فرانس اور جرمنی نےمعاہدے کے خلاف کسی قسم کے غیرتعمیراتی اقدامات اختیار کئے تو ایران اس کا سخت جواب دے گا۔

ادھر فرانس ، جرمنی اور برطانیہ سمیت تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے چودہ تاریخ کو پیرس میں جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں ایران سے ایران کے ایٹمی معاہدے میں طے کئے گئے وعدوں پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

اطلاع کے مطابق برطانیہ ، فرانس اور جرمنی کے وزرا خارجہ نے ایران کے ایٹمی مسئلے سے متعلق جامع معاہدے کے تنازعات کے حل کے لیے نظام کو متحرککیا۔اس پر چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے پندرہ تاریخ کو ایک رسمی پریسکانفرنس میں کہا کہ چین اس پر افسوس کا اظہار کرتا ہےکیونکہ یہ موجودہ کشیدگی کوکم کرنے کیلئےمددگار نہیں ہے۔
چینسمجھتاہے کہ ایران کی جانب سے جامع معاہدے پر عملدرآمد میں کمی آنے کا اصل سبب امریکہ کا اس معاہدے سے یک طرفہ طور پر الگ ہونا اور ایران پر انتہائی دباؤ ڈالنا ہے۔موجودہ صورتحال میں ہم مختلف فریقوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہصبروتحمل سے کام لیں ،معاہدے میں ذمہ داریوں اور حقوق کومتوازن بنائیںاور معاہدےپر بھرپور عمل درآمد کریں۔

شیئر

Related stories