ترک صدر کا لیبیا کی " قومی فوج " سے جنگ بندی کا مطالبہ

2020-01-15 11:14:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے چودہ تاریخ کو لیبیا کی " قومی فوج " سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے اسی دن منعقدہ ایک پارلیمانی اجلاس میں کہا کہ اگر لیبیا کی " قومی فوج " لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں لیبیا کےقومی اتحاد کی سرکاری فوج پر حملے جاری رکھے گی تو ترک فوج "قومی فوج" کے رہنما خلیفہ حفتر کو سبق سکھادے گی۔

ایک اور اطلاع کے مطابق جرمن حکومت نے چودہ تاریخ کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسئلہ لیبیا کی مناسبت سے ایک بین الاقوامی کانفرنس انیس تاریخ کو برلن شہرمیں منعقد ہو گی ۔ روس اور ترکی سمیت گیارہ ممالک اور اقوام متحدہ ، یورپی یونین ، افریقی یونین اور عرب لیگ سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں کے نمائند ے اس کانفرنس میں شرکت کریں گے اور لیبیا میں جاری تصادم کے پرامن حل کے لیے تبادلہ خیال کریں گے ۔ لیبیا کے قومی اتحاد کی حکومت کے وزیر اعظم فیاض سراج اور قومی فوج کے رہنما خلیفہ حفتر کو بھی اس اجلاس میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے ۔


شیئر

Related stories