روسی وزیر اعظم کا روسی حکومت کے استعفی کا اعلان
2020-01-15 23:07:26
روسی وزیر اعظم دمٹری مدویدیف نے بدھ کو روسی حکومت کے استعفی کا اعلان کیا۔ مدویدیف نے کہا کہ صدر پوٹن نے سالانہ اسٹیٹ آف ڈی یونین اڈریس میں مجوزہ آئینی ترامیم کا ذکر کیا جن کی منظوری کے بعد اختیارات کے توازن ، سرکاری انتظام ، قانون سازی اور عدالتی شعبوں پر بڑا اثر پڑے گا ۔اس لیے، روس کی وفاقی حکومت کو صدر کو تمام ضروری فیصلے کرنے کا موقع دینا چاہئے. مدویدیف نے کہا کہ اس تناظر میں وہ سمجھتے ہیں کہ روسی آئین کے شق نمبر 117 کے مطابق،موجودہ روسی وفاقی حکومت کو استعفی دیناچاہئے.
روسی ذرایع ابلاغ کے مطابق ، روسی صدر ولادیمیر پوٹن میدودیف کو روسی وفاقی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین کا عہدہ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
پوٹن نے موجودہ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام اراکین سے مطالبہ کیا کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل تک کام جاری رکھیں۔