تمام ممالک کو خطرات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ، عالمی اقتصادی فورم کی رپورٹ
عالمی اقتصادی فورم نے پندرہ تاریخ کو برطانیہ کے شہر لندن میں " پوری دنیا کودرپیش خطرات کی مناسبت سے رپورٹ دو ہزار بیس " جاری کی ۔ اس رپورٹ میں تمام ممالک سے مطالبہ کیا گیا کہ معاشی اور سیاسی خطرات کو کم کرنے کے لئے جلد سے جلد مل جل کر کام کیا جائے اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے آنے والے طویل مدتی چیلنجوں کا مشترکہ طورپرمقابلہ کیا جائے ۔
رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ دو ہزار بیس اختلافات میں اضافے اور اقتصادی ترقی میں کمی کا سال ہوگا۔ میکرو معیشت کی نزاکت، امیر اور غریب کے مابین فرق نے عالمی معیشت پر نیچے کی جانب دباؤ بڑھایا ہے جس سے معاشی نمو میں جمود کا خطرہ لاحق ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئندہ دس سالوں میں پانچ اہم عالمی خطرات میں سے تمام کا تعلق ماحول سے ہے۔ عالمی اقتصادی فورم کے صدر بورگ برینڈ نے کہاکہ سیاسی صورتحال تبدیل ہو رہی ہے ، سطح سمندر بلند ہو رہی ہے اور آب و ہوا سے متاثرہ جنگلات آگ میں جل
ر ہے ہیں۔ یہ ایک ایسا سال ہے کہ دنیا کے تمام ممالک کے رہنماؤں کو تعاون کی بحالی کے لئے معاشرے کے مختلف شعبوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔