چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی بات چیت کے پہلے مرحلے کےمعاہدے پر دستخط سے عالمی معیشت میں بہتری آئے گی، امریکی ماہرین

2020-01-16 10:40:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط کی تقریب پندرہ تاریخ کو امریکہ میں منعقد ہوئی ۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ، نائب وزیر اعظم اور چین-امریکہ جامع اقتصادی مذاکرات کے چینی وفد کے سربراہ لیو حہ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین امریکہ اقتصادی و تجارتی بات چپت کے پہلے مرحلے کےمعاہدے پر با ضابطہ دستخط کئے ۔ امریکہ کے صنعتی و کاروباری اداروں نے اس بات کا خیرمقدم کیا ہے ۔ ان کا خیال ہے کہ یہ ایک باہمی مفادات کا حامل معاہدہ ہے ۔معیشت کے حوالے سے امریکہ کے کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ معاہدہ خطے کی معیشت ، چین امریکہ اقتصادی ترقی نیز دنیا کی معیشت کی ترقی میں بھی مثبت کردار ادا کرے گا۔ معیشت کے بارے میں امریکی ماہرڈیوڈ پال گولڈمین نے کہا کہ پہلے مرحلے کے چین - امریکہ اقتصادی و تجارتی معاہدے پر دستخط سے موجودہ تجارتی تنازعات میں کمی آئے گی ،چین اور امریکہ کے ساتھ ساتھ دنیا کی معیشت بھی ترقی کرے گی ۔ان کا خیال ہے کہ اس سے غیریقینی عناصر کم ہو جائیں گے اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔ اس سے امریکہ کے صنعتی مینوفیکچرنگ کے شعبے کی بحالی کا بھی امکان ہے ۔ چین سے متعلق امریکی تجارتی قومی کمیٹی کے چیئرمین کریگ ایلن نے کہا ہے کہ معاہدے پردستخط سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوگا ،اس کے ساتھ ساتھ دنیا کو بھی ترقی میں مدد ملے گی ۔ جے پی مورگن کے چیف اکانومسٹ بروس کاسمین، نیو یارک کے بروکلین ضلع کے سربراہ ایرک ایڈمزسمیت مختلف ماہرین نے اس معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔


شیئر

Related stories