امریکہ اور روس کے درمیان اسٹریٹجک سلامتی کےحوالے سے مذاکرات
سولہ تاریخ کو امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسی روز امریکہ اور روس نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اسٹریٹجک سلامتی کے حوالے سے مذاکرات کئے۔ فریقین نے اسلحہ کنٹرول اور اسٹریٹجک استحکام سمیت دیگر اہم موضوعات پر بات جیت کی ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فریقین نے اپنے اپنے ممالک کی اسٹریٹجک پالیسیوں کے حوالے سے بات چیت کی تاکہ اہم سلامتی امور پر غلط فہمیوں کو کم سے کم کیا جاسکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے ایٹمی ذخائر ، ایٹمی حکمت عملی اور اسلحہ کنٹرول کے کردار اور مستقبل کے بارے میں بھی بات چیت کی ۔ دونوں فریقوں نے فیصلہ کیا کہ اس حوالے بلاتاخیر ماہرین کی سطح پر بات چیت کی جائے گی۔
معلوم ہوا ہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان دستخط کئے گئے اسٹریٹجک ہتھیاروں کی کمی کے معاہدے کی مدت 2021 میں ختم ہوجائے گا ،اس معاہدے کا مقصد روس اور امریکہ میں جوہری وار ہیڈز اور ترسیل گاڑیوں کی تعداد کو محدود کرنا ہے ۔ اب یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان واحد اسلحہ کنٹرول کا معاہدہ ہے ۔ روس نے کئی بار کہا ہے کہ وہ اس معاہدے کی مدت کو توسیع دینا چاہتا ہے جبکہ امریکہ نے اس بارے میں کبھی بھی واضح موقف اختیار نہیں کیا ۔