عراق اور اردن کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
سنوا نیوز ایجنسی کے مطابق اردن کے شاہ عبد اللہ دوم نے ہفتے کے روز عراقی صدر بارہم صالح اور وزیر اعظم عادل عبد المہدی کے نام خلیجی خطے میں تناؤ کے خاتمے کے بارے میں ایک خط بھیجا۔اردن کے وزیرِ خارجہ ایمن صفاوی شاہ عبد اللہ کا یہ خط لے کربغداد پہنچے جہاں انہوں نے عراقی وزیر خارجہ محمد الحکیم کے ساتھ ملاقات کی۔فریقین نے خطے میں کشیدہ صورتحال کو معمول پر واپس لانے اور دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ارون کے وزیرخارجہ ایمن صفادی کا کہنا تھا خط میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اردن سلامتی اور استحکام کے تحفظ میں عراق کی حمایت کرے گا۔اس کے علاوہ خطے اور عالمی برادری سے عراق کی خود مختاری کا احترام کرنے کی اپیل بھی کی گئی۔عراقی وزیرخارجہ محمد الحکیم نے کہا کہ فریقین نے خطے کی موجودہ کشیدہ صورتِ حال کو معمول پر واپس لانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ عراق کسی بھی علاقائی تصادم میں جنگ کا میدان نہیں بنے گا۔