شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ شاہی فرائض اور خطابات سے دستبردار، شاہی خاندان فیصلے سے متفق

2020-01-19 11:13:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے اٹھارہ جنوری کی رات کو جاری کردہ بیان میں ، شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کےشاہی خطابات اور فرائض سے دستبردار ہونے کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس کا اطلاق رواں برس موسم بہارسے ہوگا۔

بکنگھم پیلیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کے مطابق شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ آئندہ شاہی خطابات استعمال نہیں کریں گے ، وہ شاہی خاندان کی نمائندگی بھی نہیں کریں گے اور شاہی فرائض کی انجام دہی کے لیے ملنے والے عوامی فنڈز بھی وصول نہیں کریں گے۔بیان کے مطابق شاہی خاندان نے برطانیہ میں شہزادہ ہیری اور میگھن کی رہائش گاہ انہی کو رکھنے کی اجازت دی۔تاہم بیان میں اس جوڑے کےحفاظتی انتظامات اور ان پر آنے والی لاگت کا ذکر نہیں کیا گیا۔


شیئر

Related stories