امریکی سینیٹ کا ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی سماعت کا آغاز

2020-01-22 11:20:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


سنوا نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹ نے اکیس تاریخ کی سہ پہر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی سماعت کا آغاز کیا۔پہلے دن مواخذے کی سماعت کے عمل کے حوالے سے قرارداد کے مسودے پر بحث اور ووٹنگ کی گئی۔

امریکی سینیٹ میں اکثریتی حماعت ریپبلکن پارٹی کے رہنما میک کونیل کی جانب سے اسی روز باضابطہ طور پر مواخذے کی قرارداد پیش کی گئی قرارداد کے مسودے کے مطابق مواخذے کا عمل کیس کو کھولنے، سوال وجواب اور آیاسینیٹ میں زیادہ گواہوں کو بلایا جائے یازیادہ ثبوتوں کا جائزہ لیا جائے یا نہیں کے لیے ووٹنگ پر مشتمل ہوگا۔


شیئر

Related stories