عالمی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور پائیدار ترقی برقرار رکھنے کے سلسلے میں چین درست راستے پر گامزن ہے۔ عالمی اقتصادی فورم کے صدر کا بیان

2020-01-22 11:21:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی اقتصادی فورم کا دو ہزار بیس سالانہ اجلاس سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقد ہورہا ہے۔ فورم کے صدر بورج برینڈے نے بیس تاریخ کو چائنا کے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عالمی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور پائیدار ترقی برقرار رکھنے کے حوالے سے چین درست راستے پر گامزن ہے۔

ان کے خیال میں اگرچہ کاربن کے اخراج کو کم کرنا چین کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے، لیکن چین پیرس معاہدے کو عمل میں لانے کی بھر پور کوشش کررہا ہے۔ چین کاربن کے اخراج کو طویل المدتی بنیاد پر کم کررہاہے۔ اس کے علاوہ، چین کی زبردست خدمات کی وجہ سے اب شمسی پینل کی قیمت میں دس سال پہلے کے مقابلے میں نوے فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ اس لئے شمسی پینل وسیع پیمانے پر استعمال کیا جارہا ہے۔

بورج برینڈے نے غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی بر قرار رکھنے کے حوالے سے چین کی کوششوں کو خوب سراہا ۔ انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ جیسے چینی صدر نے کہا ہے مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے تعاون کرنا مختلف ممالک کیلئے واحد درست انتخاب ہے۔


شیئر

Related stories