برطانوی ملکہ کی جانب سے بریگزٹ معاہدے سے متعلق بل کی توثیق

2020-01-24 17:19:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تیئیس جنوری کو برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم نے بریگزٹ معاہدے سے متعلق بل کی توثیق کر دی جس کے بعد اب بریگزٹ بل کو قانونی شکل مل گئی ہے۔برطانوی پارلیمان پہلے ہی اس بل کی منظوری دے چکی ہے۔ اس قدام سے اکتیس جنوری تک برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ برطانوی پارلیمنٹ نے بائیس تاریخ کو بریگزٹ بل کی منظوری دی تھی جس سے عکاسی ہوتی ہے کہ برطانیہ نے رواں ماہ کے اواخر تک بریگزٹ سے متعلق تمام قانونی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔


شیئر

Related stories