امریکی شہر نیویارک میں چین کے جشن بہار کی مناسبت سے سرگرمیاں جاری
2020-01-24 18:53:53
چین میں نئے قمری سال کی مناسبت سے امریکی شہر نیویارک کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ تیئیس جنوری کی رات ایک بار پھر روشنیوں میں نہا گئی ۔ اسی روز نیویارک میں چین کے قونصل جنرل ہوانگ پینگ نے کہا کہ ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ میں نئے چینی قمری سال کو منانے کے لیے ہمیشہ لالٹینیں روشن کی جاتی ہیں۔ امریکہ میں مقیم چینیوں کی اکثریت اس سرگرمی سے بخوبی آگاہ ہے ۔ ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ چینی عوام کے ساتھ روایتی جوش و خروش اور دوستی کی عکاس ہے ۔ اس سرگرمی سے مزید چینی سیاحوں کو نیو یارک آنے کی ترغیب ملے گی اور چین اور امریکہ کے درمیان دوستی اور تعاون کو موثر انداز میں فروغ ملے گا۔
اطلاعات کے مطابق اسی روز ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے پہلے فلور پر چین میں قمری سال کی علامت ، بارہ جانوروں کے حوالے سے ایک دلکش اور دلچسپ نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا ۔