کابل یونورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میں چینی ثقافت کا دن منایا گیا
افغانستان کی کابل یونورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ نے پچیس تاریخ کو چینی قمری نئے سال کا جشن منانے کے لیے چینی ثقافت کے دن کا اہتمام کیا ۔ اساتذہ ، طلبہ و طالبات اور دوسرے اداروں کے نمائندوں نے اس سرگرمی میں حصہ لیا ۔
کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے چینی سربراہ وے گو چھیانگ نے سنہوا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ چینی نئے سال کے موقع پر چینی ثقافت کے دن کا انعقاد بہت معنی خیز ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی کھانوں کی تیاری کے ذریعے افغان طلباء نے چین اور چینی ثقافت کے بارے میں اپنے فہم اور شعور کو مزید گہرا کیا ہے ، جس کے نتیجے میں چینی زبان سیکھنے کا جوش بھی بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ چین اور افغانستان کے مابین دوستانہ تبادلے اور روایتی دوستی کو مزید فروغ دینے میں پل کا کردار ادا کرے گا ۔
افغان طالب علم رحمت اللہ نظری نے کہا کہ چینی دوستوں کے ساتھ چینی نیا سال منانے سے انہیں بہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس سرگرمی سے چینی ثقافت اور رسم و رواج کے بارے میں بہت معلومات حاصل کی ہیں ۔
اس سرگرمی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کی خطاطی ، مصوری اور کاغذتراشی کے نمونوں کو بھی دکھایا گیا ۔