امریکی باسکٹ بال اسٹار کوبی حادثے میں ہلاک
2020-01-27 16:38:54
این بی اے سے ریٹائرڈ باسکٹ بال اسٹار کوبی برائنٹ کیلیفورنیا کے شہر کلاباساس میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 41 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
لاس اینجلس کاؤنٹی کےایک سرکاری اہل کار نے چھبیس تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجکر سینتالیس منٹ پرلاس اینجلس شہر کے مشرق میں پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا ۔ ہیلی کاپٹر میں نو افراد سوار تھے، کوبی اور اس کی تیرہ سالہ بیٹی جینا اس حادثے میں زندہ نہ بچ سکے۔ فی الحال حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جاری ہیں۔