عراق میں مظاہروں کے دوران 12 افراد ہلاک،230 زخمی
2020-01-27 16:56:07
عراقی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے چھبیس تاریخ کوبتایا کہ عراقی دارالحکومت بغداد اور جنوبی علاقوں میں گزشتہ دو دنوں میں ہونےوالے مظاہروں میں بارہ افراد ہلاک اور دو سو تیس زخمی ہوگئے ہیں۔
مظاہرین چھبیس تاریخ کو بغداد اور جنوب کے مختلف شہروں میں جمع ہوکر ملک میں بدعنوانی اور عراق میں غیر ملکی سیاسی مداخلت کے خاتمےکا مطالبہ کررہے تھے ۔ اس دوران پولیس سے جھڑپوں کے نتیجے میں بارہ مظاہرین ہلاک اور سکیورٹی اہلکاروں اور مظاہرین سمیت دو سو تیس افراد زخمی ہو گئے۔