شام کے شمالی علاقے میں کار بم حملے میں آٹھ افراد ہلاک ، بیس زخمی
2020-01-27 16:56:54
چھبیس تاریخ کو شام کےترکی کے قریب واقع شمالی سرحدی علاقے میں کار بم حملے میں 8 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ۔
شام کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، یہ دھماکہ صوبہ حلب کےشمالی شہر عزاز میں ہوا ، دھماکا خیز مواد سے بھری ایک کار کو ایک مقامی ریستوران کے سامنے دھماکے سے اڑا دیاگیاجس کے نتیجے میں آٹھ عام شہری ہلاک اوربیس زخمی ہوگئے ، اور قریبی شہری مکانات اور عوامی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ کس تنظیم یا فرد نےیہ حملہ کیا ہے۔