امریکی ریاست الاباما میں آتشزدگی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی
2020-01-28 16:54:46
جنوبی امریکہ کی الاباما ریاست میں ستائیس تاریخ کی صبح ایک گودی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کے باعث 35 جہاز وں کو نقصان پہنچا جبکہ آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گودی ایک مقامی پارک میں واقع ہے۔ گودی کے لکڑی کے ڈھانچے میں آگ لگی اور اُس وقت بے شمار لوگ اپنے کیبنز میں سو رہے تھے ۔ہوا کے باعث آگ پر قابو پانا مزید مشکل ہو گیا اور صرف بیس منٹ میں پوری گودی کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ لوگوں نے آگ سے بچنے کے لیے پانی میں چھلانگ لگا دی ۔ زخمی ہونے والے سات افراد کو علاج کے لئے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔