امریکہ کی جانب سے اسرائیل۔فلسطین تنازعے کے حوالے سے امن منصوبے کا اعلان
2020-01-29 16:16:19
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاٹھائیس تاریخ کو اسرائیل۔فلسطین تنازعے کے حوالے سے اپنے متنازعہ امن منصوبے کاا علان کر دیا۔فلسطین کو اس منصوبے کے حوالے سے مشاورت میں شریک نہیں کیا گیا ہے اور فلسطین نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ "امریکی پلان" کے تمام مندرجات کو مسترد کرتا ہے۔
اسی روز ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں منصوبے کے اہم نکات پر روشنی ڈالی ۔ ٹرمپ نے کہا کہ مذکورہ پلان میں یروشلم کو اسرائیل کا "غیرمنقسم دارالحکومت" تسلیم کرنے سمیت"حقیقی دو ریاستی حل" کی تجویز پیش کی گئی ہے اور مستقبل میں فلسطین مشرقی یروشلم کے کچھ حصوں پر اپنا اقتدار قائم کر سکے گا۔