عراق کے مختلف علاقوں میں پرتشدد مظاہروں کے باعث درجنوں افراد زخمی
2020-01-29 16:17:21
عراق کے دارالحکومت بغداد سمیت وسطی اور جنوبی علاقوں میں اٹھائیس تاریخ کو ہونے والے مظاہروں میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق اسی روز بغداد میں سینکڑوں افراد کے اجتماع میں اصلاحات کے فروغ ، بدعنوانی کے خاتمے اور عوامی خدمات کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کے باعث پندرہ افراد زخمی ہوگئے ۔بغداد کے علاوہ صوبہ بصرہ سمیت دیگر پانچ صوبوں میں بھی مظاہرے ہوئے ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سیاسی پارٹیاں جلد از جلد نئے وزیر اعظم کے لئے اپنے امیدوار نامزد کریں جو مختلف فریقوں کے لیے قابل قبول ہوں ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پارلیمنٹ سے فوری انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ بھی کیا۔