امریکہ نے افغانستان میں ایک فوجی طیارہ گرنے کے واقعے میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی
2020-01-30 16:14:57
امریکی دفاعی ادارے پینٹا گون نے تصدیق کی ہے کہ رواں ماہ ستائیس تاریخ کو افغانستان میں ایک فوجی طیارہ گرنے کے باعث دو اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں اہلکار افغانستان کے صوبہ غزنی میں جاری فوجی آپریشن میں معاونت فراہم کر رہے تھے۔پینٹاگون نے مزید کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔یاد رہے کہ افغان طالبان نے مذکورہ فوجی طیارہ گرانے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ امریکی دفاعی حکام کی جانب سے اس دعویٰ کی تردید کی گئی تھی۔