یورپی پارلیمان نے بریگزٹ معاہدے کی منظوری دے دی
2020-01-30 16:24:48
انتیس تاریخ کو یورپی پارلیمان کے کل رکنی اجلاس میں رائَے شماری کے ذریعے بریگزٹ معاہدے کی منظوری دے دی گئی جس کے بعد برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کا حتمی مرحلہ انتہائی نزدیک آن پہنچا ہے۔رائے شماری کے دوران بریگزٹ معاہدے کی حمایت میں چھ سو اکیس ووٹ آئے ، انچاس اراکین نے مخالفت کی جبکہ تیرہ ارکان ووٹنگ کے عمل کے دوران ایوان سے غیر حاضر تھے۔رائے شماری سے قبل مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے اظہار خیال کیا اور اکثریتی اراکین نے برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء پر اظہار افسوس کیا۔ضوابط کے تحت اگلے مرحلے میں یورپی کونسل مذکورہ معاہدے کی منظوری دے گی جس کے بعد برطانیہ اکتیس جنوری کو باضابطہ طور پر یورپی یونین سے الگ ہو جائے گا۔