اکتیس جنوری کو برطانیہ باضابطہ طور پر یورپی یونین سے نکل جائے گا
برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین ہونے والے بریگزٹ معاہدے کے مطابق ، برسلز وقت کے مطابق اکتیس جنوری کی رات بارہ بجے ، برطانیہ باضابطہ طور پر یورپی یونین سے الگ ہو جائےگا اور تاریخ میں یورپی یونین سے دستبردار ہونے والا پہلا ملک بن جائے گا۔ برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے عمل یعنی "بریگزٹ" کو مکمل ہونے میں ساڑھے تین سال لگے ہیں۔
باضابطہ بریگزٹ کے بعد آنے والے گیارہ مہینوں کی عبوری مدت فوری طور پر شروع ہوگی اور رواں سال اکتیس دسمبر کو ختم ہوگی۔ عبوری مدت کے دوران ، برطانیہ اور یورپ مستقبل کے تعلقات پر بات چیت کریں گے ، جن میں آزاد تجارتی معاہدے کی تکمیل اولین ترجیح ہے۔ تاہم رائے عامہ کا خیال ہے کہ آزاد تجارتی مذاکرات کے لئے گیارہ ماہ کی عبوری مدت بہت مختصر ہے ، اور دونوں فریقین کے مابین اس حوالے سے کیا نتائج نکلیں گے ، اس حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا مشکل ہے۔