عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عقلی تحفظ اوراحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل
2020-02-01 16:18:08
نئی قسم کے کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے عالمی ادارہ صحت نے اکتیس جنوری کو عقلی تحفظ اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔
اسی روز جنیوا میں منعقدہ رسمی پریس کانفرنس میں عالمی ادارہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ اس وقت مختلف ممالک میں نئی قسم کے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے طبی معائنہ اورنگرانی سمیت متعدد اقدامات اخیتار کئے جارہے ہیں۔تاہم اس وائرس سے نمٹنے کے لئے عقلی اور حقیقت پسندانہ طریقے پر عمل کیا جانا چاہیے۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ لوگوں کو ہسپتالوں اور وائرس پھیلنے والے علاقوں جیسے انتہائی خطرے والے ماحول میں ماسک پہننا چاہیے۔ تاہم روز مرہ زندگی کے لئے ماسک پہننا لازمی نہیں۔انہوں نے اپیل کی کہ عقلی نگاہ سے نئی قسم کے کرونا وائرس کو دیکھا جائے اور اس سے گھبرانہ نہیں چاہیے ۔