اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ تمام تعلقات منقطع کردیں گے: فلسطین

2020-02-02 17:34:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

یکم تاریخ کو فلسطینی صدر محمود عباس نے قاہرہ میں کہا ہے کہ فلسطین نے امریکی حکومت کی طرف سے تجویز کردہ "مشرق وسطی کے نئے امن منصوبے" کو مسترد کردیا ہے اور وہ اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ "تمام تعلقات" توڑ ڈالے گا۔

محمود عباس نے عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کہا کہ فلسطین نے اسرائیلی اور امریکی حکومتوں کو پیغام بھیجا ہے جس میں انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی اور امریکی فریقوں کی طرف سے بین الاقوامی قانون اور اس سے متعلق معاہدوں کے مسترد ہونے کے پیش نظر ، فلسطین نے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کو منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس میں سیکیورٹی کا شعبہ بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ فلسطین اور اسرائیل کے مسئلے سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کو ختم کرنے کا خواہاں ہے تاکہ مذکورہ "نئے امن منصوبے" کو فلسطین اوراسرائیل کے مسئلے کے واحد حل کے طور پرپیش کیا جا سکے۔ فلسطین سلامتی کونسل میں احتجاج کرے گا اور ایک نیا حل تلاش کرے گا۔

محمود عباس نے زور دے کر کہا کہ فسلطین امریکہ کو فلسطین اور اسرائیل کے مسئلے کے واحد مصالحت کار کے طور پر تسلیم نہیں کرےگا۔


شیئر

Related stories