امریکہ کی جانب سے پیش کردہ نام نہاد " نئے مشرق وسطی کا امن منصوبہ" کامیاب نہیں ہوگا ، یورپی یونین کے عہد یدار

2020-02-03 12:16:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

یوروپی یونین کے نمائندہ برائےامور خارجہ اور سلامتی پالیسی بوریلی نے دو فروری کو اردن میں کہا کہ امریکی حکومت کی طرف سے مجوزہ نام نہاد "نئے مشرق وسطی کا امن منصوبہ" کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ اس کو خطے کے تمام فریقوں کی حمایت حاصل نہیں ہوگی۔

بوریلی نے اردن کے وزیر خارجہ صفادی سے دوطرفہ ملاقات کے بعد مذکورہ باتیں کی۔

بوریلی نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے تعلقات پر نام نہاد "نئے مشرق وسطی کے امن منصوبے" کے اثرات سے یورپی یونین بہت پریشان ہے ، کیونکہ ماضی کے تجربے سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ خطے کےتمام فریقوں کے تعاون کے بغیر امن کا کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا ۔


شیئر

Related stories