ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے بین الاقوامی سفر اور تجارت پر پابندی نہ لگانے کی اپیل

2020-02-04 19:21:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

کچھ ممالک نے حال ہی میں چین کے نوول کرونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے لئے سفر اور تجارت پر پابندیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے ، جس میں گزشتہ چودہ دن کے اندر چین کا دورہ کرنے والے غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی ،پروازوں کی منسوخی شامل ہیں وغیرہ۔ یہ اقدامات ڈبلیو ایچ او کی سفارشات کے منافی ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے تین تاریخ کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ ممالک کو حقائق کو مدنظر رکھنا چاہئے اور سائنسی اور عقلی تحفظات کو عمل میں لانا چاہیے۔احتیاطی تدابیر ضروری ہیں ، لیکن ضرورت سے زیادہ ردعمل نہیں ظاہر کیا جانا چاہیے۔ عالمی ادارہ صحت اب بھی سابقہ سفارشات کو برقرار رکھتا ہے جو بین الاقوامی سفر اور تجارت پر پابندی کے خلاف ہیں۔


شیئر

Related stories