امریکی وزیر تجارت کے وبا سے متعلق غیر مناسب بیان پر بڑے پیمانے پر تنقید
اس وقت چین نوول کوروناو ائرس کی وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے پوری طرح لڑ رہا ہے لیکن ایسے موقع پر امریکی وزیر تجارت ولبر ایل روس نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ چین میں ہونے والی وبا سے روز گار کے مواقع امریکہ کی طرف واپس آنے میں "مدد" مل رہی ہے۔ ولبر ایل روس کے اس نامناسب بیا ن پر امریکی میڈیا ، اسکالرز اور نیٹیزین نے وسیع پیمانے پر تنقید کی ہے۔
بلومبرگ نیوز کے کالم نگار اسمتھ نے تین تاریخ کو شائع اپنے ایک مضمون میں کہا کہ روس کا یہ بیان نہ صرف بے رحمانہ ہے بلکہ عالمی معیشت کے بارے میں ان کی غلط فہمی کی بھی عکاسی کرتا ہے ۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس امریکہ میں روز گار کی خوشخبری نہیں بن سکتا۔
نوبل انعام یافتہ پال کروگمین نے نیویارک ٹائمز میں ایک کالم شائع کیا ، جس میں انہوں نے لکھا کہ "روس اور ان کے ساتھی واقعی نہیں سمجھتے کہ جدید مینوفیکچرنگ دسیوں سالوں پہلے کی مینوفیکچرنگ سے مختلف ہے ۔ اس وقت یہ مختلف ممالک کے صنعتی شعبوں کے مابین براہ راست مقابلہ نہیں ہے ۔
جبکہ انٹرنیٹ پرروس کے اس بیان پر ایک نیٹیزین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا " میں نے ابھی تک اس سے زیادہ غیر انسانی ،مہلک اور برا بیان نہیں سنا ۔