ایران نے سی آئی اے کے لیے جاسوسی کرنے والے اپنے شہری کو سزائے موت سنادی

2020-02-05 13:34:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے محکمہ انصاف کے ترجمان اسماعیل نے چار تاریخ کو بتایا کہ ایرانی سپریم کورٹ نے سی آئی اے کے لیے جاسوسی کرنے والے ایرانی شہری کیلئے سزائے موت کی منظوری دے دی ہے۔ اسماعیلی نے اسی روز ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ایرانی شہری امیر رحیم پور نے سی آئی اے سے ایران کی جوہری معلومات کے بدلے بھاری رقوم وصول کیں۔

اسماعیلی نے بتایا کہ مذکورہ شہری پر پہلے مقدمہ چلایا گیا تھا اور اسے سزائے موت سنائی گئی تھی ، اور سپریم کورٹ نے حال ہی میں اصل سزا کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد ہی اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ اسماعیلی نے یہ بھی کہا کہ دو دیگر چیریٹی عملہ کو جاسوسی اور قومی سلامتی کے خلاف جرائم کے الزام میں 15 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔


شیئر

Related stories