ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک ناکام

2020-02-06 13:52:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق پانچ تاریخ کو امریکی سینٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی شق پر حتمی ووٹنگ کی گئی ۔ رائے شماری کے ذریعے ٹرمپ پر طاقت کے غلط استعمال اور کانگریس کے امور میں رکاوٹ ڈالنے سمیت دو مواخذوں کو مسترد کر دیا گیا ۔ امریکی آئین کے مطابق صدر کو سزا دینے اور برطرف کرنے کے لئے کم از کم دو تہائی سینیٹرز کی حمایت درکار ہے۔ تاہم سینٹ میں اس وقت تریپن ریپبلیکن ممبران ، پینتالیس ڈیموکریٹک ممبران اور دو آزاد ممبران ہیں۔ اس لیے ووٹ سے قبل رائے عامہ کا عام خیال تھا کہ ٹرمپ کو سزا دینے اور برطرف کرنے کا امکان بہت کم ہے۔ ٹرمپ امریکی تاریخ میں تیسرے صدر ہیں جن کے خلاف ایوان نمائندگان نے مواخذہ کیا ۔

شیئر

Related stories