امریکی وائٹ ہاؤس کی جانب سے امریکی حملے میں القاعدہ کے جزیرہ نما عرب شاخ کے رہنما کی موت کی تصدیق

2020-02-07 13:50:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق چھ فروری کو امریکی وائٹ ہاؤس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ القاعدہ کے جزیرہ نما عرب شاخ کے رہنما قاسم الریمی کوامریکی فضائی حملے میں ہلاک کردیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر امریکی فورسز نے یمن میں انسداد دہشت گردی کے خلاف اپریشن کیا ، جس میں قاسم الریمی کو ہلاک کردیاگیا ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قاسم الریمی کی موت سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کو مزید محفوظ بنا یاگیا ہے۔

امریکی میڈیا نے حال ہی میں رپورٹ کیا ہے کہ حال ہی میں القاعدہ کی جزیرہ نما عرب شاخ نے دعوی کیا کہ سعودی رائل ایئر فورس کا سیکنڈ لیفٹیننٹ محمد ال شملانی جس نے گزشتہ سال دسمبر میں فلوریڈا کے بحری ایئر اسٹیشن میں فائرنگ کی تھی ،ان کا ایک رکن تھا ، لیکن انہوں نے اپنے دعوی کیلئے ثبوت فراہم نہیں کیے۔ محمد ال شملانی نے 6 دسمبر کو فلوریڈا کے بحری ایئر اسٹیشن میں ایک کلاس روم میں فائرنگ کی تھی جس سے امریکی بحریہ کے 3 فوجی ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے تھے۔


شیئر

Related stories