عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کا ماسک کی کمی کے مسلے کو منصفانہ طور پر حل کرنے کی امید کا اظہار
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایدھانوم گیبریاسیئس نے سات فروری کو جنیوا میں دیئے گئے اپنے بیان میں کہا کہ حال ہی میں ماسک سمیت دیگر ذاتی حفاظتی سامان کی طلب میں جوبے حداضافہ ہوا ہے اس سے عالمی مارکیٹ پر اثر پڑا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت نے متعلقہ کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کی ہے تاکہ اس سامان کی تقسیم زیادہ منصفانہ اور متوازن ہو سکے ،خاص طور پر سب سے پہلے طبی عملے کی مانگ کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نوول کرونا وائرس سے کم متاثرہ ممالک اور علاقوں میں ماسکس اور دیگر حفاظتی سامان محفوظ کرنے کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے اس وبا کی روک تھام کے لیے عالمی برادری سے فنڈز جمع کرنے کی اپیل کی ہےاس کے ساتھ ساتھ عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر کی لیبارٹریوں کو دو لاکھ پچاس ہزار ٹیسٹ ری ایجنٹس جاری کیے ہیں اور عالمی تشخیصی نظام تشکیل دیا ہے۔