ترکی شام میں جارحیت کررہا ہے ، اقوام متحدہ میں تعینات شامی نمائندے کا بیان

2020-02-09 16:25:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار الجعفری نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک اجلاس میں شام کے صوبے ادلیب کی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے شام میں ترک جارحیت کی مذمت کی ۔ بشار الجعفری نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ شامی حکومت صوبہ ادلیب میں دہشت گرد تنظیم پر بلا تامل ،مزید کاری ضرب لگائے گی اور صوبہ ادلیب کے عوام اور شام کی سرزمین کا تحفظ کرے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کے دہشت گرد تنظیم کے خلاف کیے جانے والے کریک ڈاون کی حمایت کی جانی چاہیے۔ترکی شام میں جارحیت کر رہا ہے اور اقوام متحدہ کے مستقل رکن ممالک سلامتی کونسل کے ذریعے شامی حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق حال ہی میں شام کے صوبہ ادلیب کی صورتِ حال اچانک بے حد سنگین ہوگئی ہے ۔ شامی افواج اور ترک افواج کے درمیان براہ راست لڑائی ہوئی ہے۔


شیئر

Related stories